صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم حفظان صحت کی عالمی منڈی سے 10 ارب ڈالر کا حصہ ترکی کے نام کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔
ایردوان نے استنبول میں باسفورس یونیورسٹی کے شعبہ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ کی نئی عمارت کے افتتاحی پروگرام سے خطاب میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ شعبہ ترکی میں تحقیقات، ترقی و ترویج، جدید ایکوسسٹم میں اہم خدمات فراہم کرے گا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وبا کے دور میں صحت کے شعبے کو دفاعی صنعت کی طرح کلیدی اہمیت دی گئی ہے، ایردوان نے کہا کہ ہم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنا چاہتے ہیں اور صحت کے شعبے کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے اس شعبے کی خدمات کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن ممالک کے پاس صحت کا مضبوط انفراسٹرکچر نہیں ہے وہ سنگین خطرات کے سامنے بے بس ہیں، چاہے وہ کتنے ہی امیر کیوں نہ ہوں۔ ’’ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ وبائی امراض جیسے وسیع پیمانے پر صحت کے بحرانوں سے نمٹنا ممکن نہیں ہے۔ انفارمیشن اور ٹیکنالوجی، پیداوار، انسانی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کے تعاون کے بغیر ترکی نے اس بڑے بحران پر کم سے کم نقصان کے ساتھ قابو پایا ہے۔