بھارتی حکام کے اسلام مخالف بیانات پر پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔
پاکستان بھر کے متعدد شہروں میں کثیر تعداد میں مظاہرین نے بھارت کی حزب اقتدار پارٹی کے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں، گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔
مظاہرین نے پاکستان حکومت سے بھارت کا ہائی کمیشن دفتر بند کرنےاور بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔