کراچی:محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محمد سلیم خان نے کہا ہےکہ سندھڑی آم کی پوری دنیا دیوانی ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی شاپنگ مال میں مینگو خاص فیسٹیول کے افتتاح اور مختلف اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔
محمد سلیم خان کا کہنا تھا کہ آم صوبہ سندھ کی خاص سوغات میں خصوصا میرپورخاص ڈویڑن میں پیدا ہونے والے سندھڑی آم کی پوری دنیا دیوانی ہے۔ سندھ میں مختلف ورائٹیز کے آموں کی بھرپور تشہیر کی ضرورت ہے تاکہ ان کی برآمدات میں مزید اضافہ کیا جاسکے جس سے نہ صرف آم کے شعبے سے وابستہ افراد کو فائدہ ہوگا بلکہ ملک کے لیے خطیر زرمبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ان کا فیسٹیول کے لیے مختلف ورائٹیز کے بہترین آموں کے انتخاب پر منتظمین کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ اس سے آم کے دلدادہ افراد کو ذائقہ دار آم کھانے کا موقع ملے گا۔ فیٹیول کے منتظمین خصوصا حاذق مسعود کی کوشش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس طرح کے فیسٹیول کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔