پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔
تیسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں پوری مہمان ٹیم 38 ویں اوور میں 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اس طرح یہ میچ پاکستان نے 53 رنز سے اپنے نام کرلیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹوں پر 269 رنز بنائے تھے۔
میچ کے دوران تیز گرد آلود ہواؤں کے باعث کچھ دیر کے لیے کھیل کو روکا بھی گیا جس کے بعد میچ کو 48، 48 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آل راؤنڈر شاداب خان نے کیریئر بیسٹ 86 رنز بنائے، میچ وننگ اننگز کھیلنے پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ان کے علاوہ نوجوان اوپنر بلے باز امام الحق نے اپنی اچھی کارکردگی کا سلسلہ تیسرے میچ میں بھی جاری رکھا اور 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، پوری سیریز میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرنے پر انہیں پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
اس کے علاوہ اوپنر فخر زمان نے 35 اور خوشدل شاہ نے 34 رنز بنائے۔
All class from Shadab ✨#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/qVaZCL83jT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 12, 2022
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ک نکولس پوران نے 48 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کیمو پال نے 57 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے 23 سالہ فاسٹ باؤلر شاہنواز دہانی نے ون ڈے ڈیبیو کیا۔
First international wicket for West Indies skipper Nicholas Pooran ☝️
End of a fine opening stand ⚡#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/ltXA9PZ9eP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 12, 2022
پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد حارث، محمد رضوان، خوشدل شاہ شامل ہیں۔
MAIDEN ODI WICKET 🙌@ShahnawazDahani opens his account and launches his passionate celebration! 🔥#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/dOuNzMWh7n
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 12, 2022