ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سدھو موسے والا کا قاتل شوٹر پکڑا گیا

بھارتی آنجہانی گلوکار شبدیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پونے پولیس نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس میں نامزد شوٹر سنتوش جادھو کو گرفتار کر لیا ہے۔

پونے پولیس کے مطابق شوٹر سنتوش جادھو، لارنس بشنوئی گینگ کا ایک رکن ہے جسے 2021ء میں بھی ایک قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے پولیس کی جانب سے تا حال مزید معلومات شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شوٹر سے متعلق مزید تفصیلات جَلد ہی شیئر کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اُنہیں 30 گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد گولیاں اُن کے جسم سے نکالی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں