ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف فٹبالر ڈارون نونیز کی منتقلی کیلئے لیور پول اور بیفیشا کے درمیان معاہدہ

لندن:لیور فٹبال کلب اور پرتگال کے معروف فٹبال کلب بینفیشا کے درمیان یوراگوئے کے  معروف سٹرائیکر ڈارون نونیز کی منتقلی کے لئے معاہدہ طے پا گیا ہے، اس بات کی تصدیق بیفیشا کلب نے بھی کردی ہے،

بیفیشا کے مطابق  لیور پول معاہدے کے مطابق 75 ملین یورو ادا کریگا جبکہ اشتہاروں کی مد میں سو ملین یورو کی رقم علیحدہ ادا کی جائیگی، بائیس سالہ نونیز نے گزشتہ سیزن کے دوران بینفیشا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 41 میچوں میں 34 گول سکور کئے تھے ،

لیور پول سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کلب بھی نونیز کے خریداروں میں شامل تھا تاہم رقم کم ہونے کی وجہ سے یہ معاہدہ طے نہ پا سکا تھا یاد رہے کہ بینیفشا نے نونیز کو 2020 میں سپین کے کلب المیریا سے خریدا تھا ،

نونیز اپنے ملک یوراگوئے کی جانب سے گیارہ میچ کھیل چکے ہیں جبکہ انہوں نے 2021-22 کے دوران 28 لیگ میچوں میں 26 گول سکور کئے تھے ، لیور پول نے گزشتہ سیزن کے دوران ایف اے کپ اور کاربو کپ جیتا تھا جبکہ چیمپئنز لیگ میں لیور پول کی ٹیم رنر اپ رہی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں