پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور اور بہاولنگر کے امیدواروں کا اعلان چند دن تک متوقع ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے اس حوالہ سے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا تھا جس نے تمام امیدواروں کے انٹرویوز کیے اور بعد ازاں مشاورت کر کے فہرست جاری کی ہے۔
پی پی 7 شبیر اعوان، پی پی 83 حسن اسلم، پی پی 90 عرفان نیازی، پی پی 97 علی افضل، پی پی 125 میاں محمد اعظم، 127 محمد نواز بھروانہ، پی پی 140 خرم ورک، پی پی 158 میاں اکرم عثمان، پی پی 167 عاطف چوہدری، پی پی 168 نواز اعوان، پی پی 202 سے میجر سرور کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس الاٹ کردئیے ہے۔ جن کی فہرست درج ذیل ہے۔
PP 170 لاہور اور PP237 بہاولنگر پر ٹکٹس کا اعلان کچھ دن بعد ہوگا۔ pic.twitter.com/ZbdeZpjFKf— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 13, 2022
اس کے علاوہ پی پی 217 سے زین قریشی، پی پی 224 عامر اقبال شاہ، پی پی 228 عزت جاوید خان، پی پی 272 معظم جتوئی، پی پی 273 یاسر جتوئی، 282 قیصر عباس اور پی پی 288 سیف الدین کھوسہ شامل ہیں۔
واضع رہے کہ پنجاب میں 20 ممبران اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کے موقع پر پارٹی سے منحرف ہو کر پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا تھا جس کو الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کر دیا تھا اور اب ان پر ضمنی انتخابات ہونے جار ہے ہیں۔