بھارت کے صوبہ اڑیسہ میں ایک وحشی ہاتھی نے پہلے ایک عورت کو مارا اور پھر اس کے جنازے میں جا کر لاش کو کُچل ڈالا۔
بھارتی نیوز سائٹ ” دی پرنٹ” کی مقامی حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق ملک کے مشرقی صوبے جار کھنڈ کے شہر جمشید پور سے تقریباً 16 کلو میٹر مسافت پر واقع دالما پارک برائے تحفظ جنگلاتی حیات میں موجود ہاتھی پارک سے فرار ہو گیا۔
ہمسایہ صوبے اڑیسہ پہنچ کر مفرور ہاتھی نے پانی بھرنے میں مصروف 70 سالہ عورت ‘مایا مرمو’ پر حملہ کر دیا۔
مایا مرمو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی لیکن ہاتھی کا غصہ کم نہیں ہوا۔ اس بار ہاتھی نے مرمو کی ارتھی پر پہنچ کر اس کی لاش کو بھی کُچل ڈالا۔
واضح رہے کہ مئی کے مہینے میں بھی صوبہ آندراپردیش کے ایک گاوں میں اترنے والے ہاتھیوں کے گروہ نے ایک کاشتکار کو ہلاک کر ڈالا تھا۔
واضح رہے کہ ملک میں سخت گرمی اور متعدد علاقوں میں خشک سالی کی وجہ سے جنگلی جانور پانی کی تلاش میں رہائشی آبادیوں میں آ کر انسانوں پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔