ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ نے اپنے شہریوں کو متنبہ کر دیا، محتاط رہیں

امریکہ میں تقریباً 100ملین انسانوں کو سخت گرمی کے مقابل حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

قومی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ  تک گرمی کی ریکارڈ سطح پر شدید لہر ملک کے وسطی حصے کے 100 کے قریب شہروں کو لپیٹ میں لے سکتی ہے اور علاقے کے 100 ملین سے زائد  شہری متوقع شدید  موسمی اثرات سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق 45 درجے  تک متوقع گرم موسمی حالات کے لئے ‘خطرناک گرمی’ کی اصطلاح استعمال کی گئی اور خاص طور پر ضعیف شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

احتمال ظاہر کیا گیا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی گرمی،  ہفتے کے ابتدائی دنوں میں، شدید بادی طوفان اور شکاگو، ڈیٹرائٹ، کلیولینڈ اور پٹسبرگ  میں شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

ملک کے مشرق کی طرف بڑھتی گرمی کی لہر آئندہ پورے ہفتے  برقرار رہے گی۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ گرمی  کی لہر ،انسانوں کی پیدا کردہ، موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے اور معمول سے زیادہ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں