ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کا پیسہ زرداری خاندان کی عیاشیوں پر خرچ ہوتا آیا ہے، خرم شیر زمان

کراچی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ  15 سالوں سے سندھ کے عوام کا پیسہ جعلی بینک اکانٹس کے ذریعے دوبئی پار کیا گیا، سندھ کے عوام کا پیسہ زرداری خاندان کی عیاشیوں پر خرچ ہوتا آیا ہے۔

خرم شیر زمان  نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بجٹ میں عوام سے جھوٹے وعدے کیے جائیں گے، آج سندھ کے بجٹ کا دن نہیں بلکہ حکومت کا ٹیکنیکل ہیرا پھیری کا دن ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج صوبائی بجٹ میں نئی نئی رنگ برنگی اسکیموں کے نام پر مال سمیٹنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، بجٹ تقریر انگریزی میں سنائی جائے گی تاکہ پی پی کی ہیر پھیر کو سمجھنا عوام کیلئے مشکل ہوجائے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ این ایف سی کے حقدار پی ایف سی پر بغلیں جھانکتے ہیں، آئندہ پی ایف سی ایوارڈ کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کیلئے مشاورت کر رہے ہیں، سال 2021-22 میں صوبے میں تعلیم، صحت، پانی، بلدیات ہر مسائل کا سامنا رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں