ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: نارتھ اسٹریم پائپ لائن سے گیس کی ترسیل کو 40 فیصد تک کم کر دیا جائے گا

روس کی انرجی کمپنی گیس پروم نے کہا ہے کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے نارتھ اسٹریم پائپ لائن سے گیس کی ترسیل کو 40 فیصد تک کم کر دیا جائے گا۔

گیس پروم کے جاری کردہ تحریری  بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمن کمپنی سیمینز کو دیکھ بھال اور مرمت کے لئے بھیجے گئے بعض گیس کمپریسر تاحال واپس نہیں آئے جس کی وجہ سے پائپ لائن صرف 3 گیس کمپریسر وں کے ساتھ کام کر  سکے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "نارتھ اسٹریم پائپ لائن سے گیس کی ترسیل، طے شدہ یومیہ 167 ملین مکعب میٹر  کی جگہ، اس وقت یومیہ 100 ملین مکعب میٹر تک کی جا سکتی ہے”۔

واضح رہے کہ نارتھ اسٹریم ، یامال۔ یورپ پائپ لائن اور یوکرین کی پائپ لائنوں کے ساتھ ساتھ روسی گیس کو یورپ پہنچانے والی دیگر اہم پائپ لائنوں میں ایک شمار کی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں