ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں 5،2 کی شدت سے زلزلہ

ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں 5،2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تہران یونیورسٹی کے جیو فزک انسٹیٹیوٹ کے ماتحت قومی سسمولوجک  مرکز کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ ہرمزگان کے شہر جناح میں تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 36 منٹ پر   آیا۔

زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

قومی سسمولوجک مرکز نے کہا ہے کہ ہرمزگان میں دن بھر میں 4،4 اور 4،5 کی شدت سے مزید 2 زلزلے آئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں