English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اگر ممکن ہوا تو طالبان حکومت کو تسلیم کر لیں گے: روسی مندوب

القمر

 روسی صدر ولا دیمیر پوٹن  کے خصوصی مندوب برائے  افغانستان  زامر کابل اوف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ان کا ملک  طالبان حکومت کو تسلیم کر سکتا ہے۔

 روس کے سرکاری ٹی وی چینل پروی سے گفتگو کے دوران زامر کابل اوف نے  بتایا کہ طالبان حکومت کے وزیر تجارت نور الدین عزیزی  جلد ہی ماسکو کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ بعض مصنوعات  بالخصوص اناج کی خرید پر بات چیت کریں گے جس کی رضا مندی صد رپوٹن نے دے دی ہے۔

مندوب نے روس کی طرف سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق کہا  کہ ایسا امکان موجود ہے جن کی شرائط صدر پوٹن اور وزیر خارجہ لاوروف نے متعین کر دی ہیں، اس سسلے می پہلی شرط افغانستان میں ایک جامع اور موثر سیاسی حکومت کا قیام ضروری ہے جس کے بعد طالبان سے سنجیدہ مذاکرات شروع کیے جا سکتے ہیں۔

 مندوب نے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ہمیں امریکہ سمیت کسی دوسرے ملک کی پیروی کرنے کی ضرورت نہیں ہے،طالبان ہمارے ساتھ عالمی قوانین کے تحت تعاون اور تجارت کے خواہاں نظر آتے ہیں،انہیں ہمارے خدشات کا اندازہ ہے  جو کہ عالمی دہشتگردی اور منشیات کی پیداوار سے متعلق ہیں۔

کابل اوف نے کہا کہ طالبان وسطی ایشیا کےلیے خطرہ نہیں بنیں گے، طالبان حقیقی معنوں میں داعش کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے