English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا راغب نعیمی چیئرمین قرآن بورڈ مقرر

پنجاب حکومت نے مولانا راغب حسین نعیمی کو چیئرمین قرآن بورڈ مقرر کر دیا، محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے مولانا راغب نعیمی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ راغب نعیمی کی تعیناتی صاحب زادہ حامد رضا کے استعفے کے باعث خالی عہدے پر کی گئی ہے،

محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے حامد رضا کو ممبر بورڈ کی حیثیت سے بھی فارغ کر دیا ہے۔ تاہم سابق چیئرمین حامد رضا نے بہ طور ممبر بورڈ سے فارغ کیے جانے کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا، اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حامد رضا نے مقف اپنایا کہ پنجاب قرآن بورڈ ایک آئینی ادارہ ہے،

کسی ممبر یا چیئرمین کو اس کے عہدے سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے بطور چیئرمین قرآن بورڈ سے استعفی دیا ہے، بطور ممبر نہیں، محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے