English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں قوس قزح کے رنگ والے کھلونوں کی فروخت پرپابندی 

سعودی عرب نے قوس قزح کے رنگ والے کھلونوں اور ملبوسات کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حکام نے دکانوں سے قوس قزح کے رنگ والے کھلونوں اور ملبوسات کو بڑی تعداد میں ضبط کرلیا ہے اور اس کی فروخت روک دی گئی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ قوس و قزح کے رنگ والی اشیا اسلامی عقیدے اور عوامی اخلاقیات کے منافی ہیں اور یہ نوجوان نسل کو نشانہ بناتے ہوئے ہم جنس پرستی کو فروغ دیتی ہیں۔

سعودی وزارت تجارت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو دکانیں قوس وقزح کے رنگ والے کھلونے اور ملبوسات  فروخت کریں گی ان پرجرمانہ عائد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے