English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: PKK/YPG کے 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

القمر

شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم نے اپنے شہیدوں کے خون کو نہ تو اب تک کبھی رائیگاں جانے دیا ہے اور نہ ہی رائیگاں جانے دیں گے۔ شام میں آپریشن چشمہ امن اور فرات ڈھال آپریشن کے علاقوں میں حملے کی تیاریوں میں مصروف PKK/YPG کے 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ ہماری جدوجہد آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اور پُر عزم شکل میں جاری رہے گی”۔

واضح رہے کہ ترک مسلح فورسز نے 24 اگست 2016 سے 29 مارچ 2017 کے عرصے میں فرات ڈھال آپریشن کیا اور 9 اکتوبر  سے 25 نومبر 2019 تک چشمہ امن آپریشن کیا۔ ان دونوں آپریشنوں کے ساتھ شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردی سے پاک کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے