ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی سے تعلقات کی بحالی پر مکالمت اچھی پیش رفت ہے:پاشنیان

آرمینی وزیر اعظم  نکول پاشنیان نے کہا ہے کہ ترکی اور آرمینیا کےدرمیان تعلقات کی بحالی سے متعلق مذاکرات  اچھی پیش رفت ہے ۔

 پاشنیان نے  الجزیرہ ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ انقرہ اور ایریوان کے درمیان خصوصی مندوبین کے توسط سے مکالمت کا آغاز ہو چکا ہے ،یہ پیش رفت خوش آئند ہے امید ہے ٹھوس نتائج  حاصل ہونگے۔

 پاشنیان  نے آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین  تعلقات کے حوالے سے کہا کہ  دونوں ملک سرحدیی کمیشن کے قیام پر متفق ہو گئے ہیں،امید ہے کہ عالمی اتحادیوں کی مدد سے سرحدوں کے تعین کا فیصلہ ہو جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں