English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برازیل میں برطانوی صحاافی کا قتل،مقامی ماہی گیر نے اعتراف کرلیا

القمر

برازیل میں ایک مقامی ماہی گیر نے ایک برطانوی صحافی اور ان کے مقامی گائیڈ کے دوہرے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے فائرنگ کر کے ان دونوں کو قتل کیا تھا بعد ازاں یہ مشتبہ ملزم پولیس کو برازیل میں ایمیزون کے دور دراز جنگلوں میں اس جگہ پر بھی لے گیا، جہاں سے مقتولین کی دریائی پانی میں تیرتی ہوئی جسمانی باقیات ملی تھیں۔

 واضح رہے کہ برطانوی صحافی ڈوم فلپس اور ان کے مقامی گائیڈ برونو پیریرا ایک تحقیقی دورے کے دوران پانچ جون کو ایمیزون کی ایک وادی میں لاپتہ ہو گئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ اعتراف جرم کر لینے والے ملزم کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے