کراچی:کورنگی میں این اے 240 کی نشست کے ضمنی انتخاب میں غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے امیدوارشہزاد ہ شہباز نے میدان مارلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 309میں سے 299پولنگ اسٹیشن کے نتائج میں ٹی ایل پی کے امیدوار نے 10ہزار 272ووٹ لے کر نشست پر کامیاب رہے ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے امیدوارمحمد ابوبکرصرف 10ہزار261ووٹ لے سکے۔
مہاجر قومی موومنٹ کے امیدوار رفیع الدین فیصل این اے 240 کی نشست کے ضمنی انتخاب میں8ہزار 225ووٹ حاصل کیے ہیں اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کےشبیر قائمخانی4ہزار227ووٹ حاصل کیے ہیں۔
خیال رہےکہ حلقہ این اے 240 میں پولنگ کے دوران تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) اور پاک سرزمین پارٹی ( پی ایس پی) کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے سبب متعدد کارکنان زخمی اور ایک جاں بحق ہوگیاتھا۔

