وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے منسٹر انکلیو کے گھر میں منتقل ہونے کی اے آر وائی کی خبروں کو مسترد کردیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 ٹو کے گھر میں رہتا ہوں، مجھے منسٹر انکلیو میں گھر دیا گیا ہے لیکن وہاں گیا تک نہیں۔
1) I live in a home in F7. 2) I have been assigned a home in ministers’ enclave but have never visited that home have no intention of moving there. 3) Not one penny has been spent on that house. 4) I have not taken a car from the govt nor do I take any petrol or salary. pic.twitter.com/NZM48o5NyN
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 16, 2022
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ میرا منسٹر انکلیو کے گھر میں منتقل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، منسٹر انکلیو والے گھر میں ایک پیسہ تک خرچ نہیں کیا گیا، میں نے حکومت سے نہ گاڑی لی اور نہ ہی پیٹرول و تنخواہ لیتا ہوں۔
اس سے قبل اے آر وائی کے نئے بیوروچیف خاور گھمن نے خبر دی تھی کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل منسٹر انکلیو منقتل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے اپنی خبر میں وزیر خزانہ پر شاہ خرچیوں کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ وزیر خزانہ کی سرکاری تزین و آرائش پر 48 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ تاہم وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے منسٹر انکلیو کے گھر میں منتقل ہونے کی اے آر وائی کی خبر کو مسترد کردیا۔
