خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مردان میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کے دوران مضر صحت کیمکلز برآمد کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مردان کے علاقے محب روڈ پر جعلی گڑ تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپا مارا جس کے نتیجے میں 2000 کلو خراب گڑ، 1000 کلو چینی، اور مضر صحت کیمیکلز برآمد ہوئے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا کہ یونٹ میں مضر صحت کیمیکلز، رنگ، بدبودار خراب گڑ، اور چینی کی ملاوٹ سے گڑ تیار کیا جارہا تھا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ یونٹ سے جعلی گڑ کو مردان کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران مضر صحت گڑ ضبط کر کے یونٹ سربمہر کردیا گیا ہے۔

