سینیٹ میں ڈاکٹر سکندرمیندھرو کی وفات پرخالی نشست پر الیکشن کمیشن کی طرف سے شیڈول جاری کرنے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو سینیٹ میں طلب کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر سکندرمیندھرو کی ابھی تدفین نہیں ہوئی ہے اور الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیاہے چیئرمین سینیٹ نے الیکشن کمیشن کو فوری شیڈول واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ نے ابھی تک سکندرمیندھرو کوڈی نوٹیفائی نہیں کیاہے ان کی ابھی تدفین ہونی ہے۔
سینیٹ میں اردو کے اد یب گوپی چندنارنگ کی وفات پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔جمعرات کو سینیٹ کااجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدرات پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔قائدحزب اختلاف ڈاکٹرشہزاد وسیم نے کہاکہ سکندر میندھرو کی ابھی تک تدفین نہیں ہوئی،الیکشن کمیشن نے ان کی خالی نشست کا شیڈول جاری کردیا، دوسری جانب بغیر جنازے کے شیڈول جاری کردیا گیا، جب الیکشن کروانے کی بات ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ تیاری نہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ہم نے ابھی تک سینیٹر سکندرمیندرو کوڈی نوٹیفائی نہیں کیا، ابھی ان کی جسد خاکی امریکہ سے آنی ہے۔سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہاکہ اس تمام معاملے میں پیپلزپارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں، بہرمندتنگی نے کہاکہ الیکشن کمیشن اس شیڈول کو فوری روکے، دنیش کمار نے کہاکہ اردو کے بڑے ادیب گوپی چند نارنگ فوت ہوگئے ہیں ان کے لیے ایوان میں چند منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے و ہ بلوچستان میں پیداہوئے تھے۔
گوپی چند انیس سو اکتیس میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پیدا ہوئے جس پر سینیٹ میں اردو کے ادیب گوپی چند رارنگ کے فوت ہونے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہگوپی چند کی اردو ادب کے لیے بہت زیادہ خدمات ہیں ان کو ادب میں یاد رکھا جائے گا قائد ایوان سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ گوپی چند کی وفات پر دکھ اور افسوس ہوا ہے گوپی چند کے لواحقین کو سینیٹ کی طرف سے تعزیتی خط لکھا جائے۔

