کوئٹہ: فوڈ پانڈا نے ایشیاء میں اولین فوڈ اور گروسری ڈیلیوری پلیٹ فارم کے طور پر ، APAC ریجن میں 10 سال اور پاکستان میں 5 سال سے زائد عرصے پر محیط کامیابی منانے کے ساتھ ساتھ پاؤ- پاؤ (Pau-Pau) کے نام سے اپنا نیا برانڈ ایمبیسڈر متعارف کرادیا ہے۔
یہ تفریح اور پرجوش پانڈا پاؤ-پاؤ اپنی نوعیت کا پہلا برانڈ ایمبیسڈر ہے جو خطے بھر میں بااختیار ی اور پائیداری کا علم بردار ہے۔ فوڈ پانڈا کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر پاؤ-پاؤ کی پہچان کو مکمل فعال کیا جائے گا جس کی اپنی زبان اور اپنی کہانی ہوگی ، جن میں اہم اقدار شامل ہیں، جیسے ماحولیات کا تحفظ، بااختیاری اور اپنی مرضی سے زندگی گزارنے پر یقین رکھنا ہے۔
پاؤ-پاؤ کے ساتھ فوڈ پانڈا نے ایسی شخصیت تخلیق کی ہے جو پورے ایشیاء میں کروڑوں صارفین سے تعلق رکھتی ہے اور انہیں بہتر انداز سے جوڑتی ہے۔ دسمبر 2021 میں پنک پانڈا پہلی بار جاپان، تائیوان اور کمبوڈیا میں نمودار ہوا۔ اسکے بعد یہ سنگاپور، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، لاؤس، فلپائن، میانمار، اور بنگلہ دیش کے بعد اب پاکستان اسے متعارف کیا گیا ہے۔
پاؤ-پاؤ پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے تبدیلی پر مائل، فعال اور میڈیا کے ماحول میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔ برانڈ کی مکمل نمائندگی کے لئے ایک نئی شخصیت کو متعارف کرکے فوڈ پانڈا اپنے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے عزم کو روایتی پلیٹ فارمز کے مقابلے میں کہیں زیادہ آگے بڑھائے گا۔ صارفین واٹس ایپ اور انسٹاگرام ایپس پر خوش گوار انداز سے اظہار اور رابطوں کے لئے ایموجیز، اسٹکرز اور فلٹرز کی شکل میں بھی پاؤ-پاؤ کو تلاش کرسکیں گے۔

