English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہمارے دورکی رپورٹ پر پاکستانی پلان کومکمل ہوا، عمران خان

القمر

لاہور: تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے نہ صرف ملک کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا بلکہ 34میں سے 32ایکشن پلان کو بھی مکمل کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے اپریل میں باقی 2 آئٹمز پر تعمیل رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر ایف اے ٹی ایف نے اب پاکستان کے ایکشن پلان کو مکمل قرار دیا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو فروری 2018 میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی طرف سے گرے لسٹنگ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور اس دوران سب سے چیلنجنگ مرحلہ ایکشن پلان مکمل کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ہمیں ادارے کی طرف سے بلیک لسٹ کیے جانے کے شدید امکانات کا سامنا کرنا پڑا، عالمی ادارے کے ساتھ ہماری ماضی کی تاریخ بھی سازگار نہیں تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے اپنے سب سے اہم وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی میں ایکشن پلان سے متعلقہ تمام سرکاری محکموں اور سکیورٹی ایجنسیوں کی نمائندگی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے