کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے محمود آباد کچی آباد ی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ میں محمود آباد کچی آبادی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ محمود آباد میں گرانڈ پلس ٹو تعمیرات کی اجازت ہے۔ لینڈ مافیا محمود آباد میں پانچ پانچ منزلہ عمارتیں بنا رہی ہے۔ ایس بی سی اے کو شکایت کیں مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
محمود آباد کچی آبادی میں غیر قانونی تعمیرات روکی جائیں۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کردیئے۔

