ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کو آنتوں کی نئی نامعلوم وباء کا سامنا، وباء کے پھوٹنے سے نظام صحت مفلوج 

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے جنوبی مغرب میں معدے اور آنتوں کی نئی نامعلوم وباء پھوٹ پڑی۔  نئی وباء کے پھوٹنے  سے نظام صحت مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے  مطابق شمالی کوریا  میں متاثرین کی بڑی تعداد نامعلوم وباء کا شکار ہو رہی ہے

جو ان کی آنتوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق ماہرین نئی وباء کو ہیضہ یا ٹائیفائیڈ کی قسم بتا رہے ہیں جبکہ صدر کم جونگ اون نے معدے اور آنتوں میں مبتلا مریضوں کے لیے طبی امداد مہیا کردی ہیں۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ

تقریباً دو ہفتے قبل بخار میں مبتلا افراد کی تعداد 3 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ جانے کے بعد ملک میں کورونا وبا کی لہر کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں