برکینا فاسو کے شمالی علاقے میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برکینا فاسو کی خبر ایجنسی کے مطابق سنٹر نارڈ علاقے کی تحصیل نامین تینگا میں دہشت گرد جتھوں نے حملہ کر دیا ۔
حملے میں دس افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے 6 رضا کار ملیشیا تھے۔ حملے کی ذمہ داری تا حال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
