ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ روسی گیس پر انحصار ختم کرے:زیلنسکی

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے چار اعلیٰ یورپی سیاست دانوں کے کیف کے دورے کو اپنے ملک کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا۔

گزشتہ روز جرمن چانسلر اولاف شولس، فرانسیسی صدر امانویل ماکروں، اطالوی وزیر اعظم ماریو دراگی اور رومانیہ کے صدر کلاؤس یوہانس کییف پہنچے تھے۔

ان یورپی رہنماؤں نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا جب یوکرین نے ایک بار پھر جنوب اور مشرق میں روس کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے مزید ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے درخواست کی۔

زیلنسکی نے اہم یورپی رہنماؤں کے دورے کے بعد شام کو ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ یوکرین آزادی کے بعد کبھی بھی یورپی یونین کے اتنے قریب نہیں آیا تھا۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ  یورپ کو  روسی گیس پر انحصار ختم کرتےہوئے روس کے تمام مالی ذرائع روکنا ہونگے۔

بتایا گیا ہےکہ  جرمن چانسلر شولس اور فرانسیسی صدر ماکروں نے یوکرین کی یورپی یونین کی رکنیت کی درخواست کی حمایت کی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں