English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کی  10 شوگر ملیں غریب کسانوں کی کروڑوں روپے کی نادہندہ نکلیں

poor farmers

پنجاب کی  10 شوگر ملیں  غریب کسانوں کی کروڑوں روپے کی نادہندہ نکلیں، کین کمشنر نے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  شوگر ملز مالکان  نے کاشتکاروں کو فروری، مارچ اور اپریل کی ادائیگیاں نہیں کیں۔ تاندلیانوالہ شوگر ملز ون فیصل آباد 27 کروڑ  70 لاکھ سے زائد، تاندلیانوالہ شوگر ملز ٹو مظفر گڑھ 15 کروڑ  21 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔شکر گنج ون جھنگ شوگر ملز 8 کروڑ 93 لاکھ  سے زائد، شکر گنج ٹو شوگر ملز جھنگ  8 کروڑ  84 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین شوگر ملز جڑانوالہ فیصل آباد 7کروڑ  90 لاکھ سے زائد جبکہ  پتوکی شوگر ملز قصور 97 لاکھ روپے سے زائد کی نا دہندہ ہے۔دریا خان شوگر ملز بھکر 5 کروڑ 67 لاکھ، رحیم یار خان شوگر ملز 16 کروڑ 52 لاکھ سے زائد جبکہ آدم شوگر ملزم بہاولنگر دو کروڑ  7 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے