English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو بوسنیا ہرزیگوینیا کے دورے پر

القمر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے سرائے بوسنیا کے سرکاری دورے کے دوران بوسنیا ہرزیگوینیا کی صدارتی کونسل کے کروشئین رکن زیلجکو کومسیچ، کونسل کے سربراہ سفیک دزافیرووچ اور ڈیموکریٹک عملی پارٹی SDA  کے چئیر مین بکر عزت بیگووچ کے ساتھ ملاقات کی۔

سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ ” بوسنیا ہرزیگوینا صدارتی کونسل کے رکن کومسیچ کے ساتھ مذاکرات میں ہم نے دو طرفہ تعلقات، بوسنیا ہرزیگوینیا اور علاقے کی دیگر پیش رفتوں پر بات کی۔ بوسنیا ہرزیگوینیا صدارتی کونسل کے سربراہ دزافیرووچ کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ ہم بوسنیا ہرزیگوینیا کی زمینی سالمیت ، خود مختاری اور استحکام کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ سرائے بوسنیا میں بوسنیا ہرزیگوینیا  کےدیوانِ اسمبلی اسپیکر  کے بوسنیئن رکن اور SDA پارٹی کے چئیر مین بکر عزت بیگووچ  کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی”۔

سرکاری ملاقاتوں اور مذاکرات کے بعد وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے یورپی چیمپئین شپ بی گروپ  کے میچوں کے لئے سرائے بوسنیا میں موجود ترکی کی وہیل چئیر باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی۔

چاوش اولو نے ٹیم کے لئے کامیابیوں کی تمنا کا اظہار کیا اور بوسنیا ہرزیگوینیا کی وہیل چئیر باسکٹ بال ٹیم کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کومسیچ اور دزافیرووچ نے چاوش اولو کے دورہ بوسنیا ہرزیگوینیا پر ممنونیت کا اظہار کیا۔

کومسیچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی بوسنیا ہرزیگوینیا کی زمینی سالمیت اور خودمختاری کا حامی ہے۔

دزافیرووچ نے بھی کہا ہے کہ ” ترکی علاقے میں استحکام کے لئے  کردار ادا کر رہا  اور ہماری خودمختاری اور اصلاحات کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ ہم بوسنیا ہرزیگوینیا کے ساتھ تعاون پر ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہیں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے