English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ میں چھ ماہ کے بچوں کے لیے بھی کرونا ویکسین کی منظوری

القمر

امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور اسکول جانے سے پہلے کی عمر کے بچوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے بعد اب امریکہ میں چھ ماہ کی عمر تک کے بچوں کو بھی ویکسین دی جا سکے گی۔ ویکسین کی خوراکیں آئندہ ہفتے سے ملک میں دستیاب ہوں گی۔

اس اقدام کی سفارش امریکہ کے ادارے ’سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن‘ (سی ڈی سی) کے مشیروں کی جانب سے کی گئی تھی جس کے بعد سی ڈی سی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر روچیل ویلنسکی نے کچھ گھنٹوں کے اندر ہی اس اقدام کی منظوری دے دی تھی ۔

ایک بیان میں ویلنسکی نے کہا، "ہم جانتے ہیں کہ لاکھوں والدین اور دیکھ بھال کرنے والے اپنے چھوٹے بچوں کو قطرے پلانے کے لیے بے چین ہیں اور آج کے فیصلے کے بعد وہ ایسا کر سکتے ہیں۔”

امریکہ میں خوراک اور ادویات کا محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) ویکسینز کے استعمال کی منظوری دیتا ہے جب کہ سی ڈی سی یہ فیصلہ کرتا ہے کہ ویکسین کی خوراکیں کن لوگوں کو لگانی چاہیئں۔

سی ڈی سی کے مشاورتی پینل نے کہا تھا کہ ویکسین کے شاٹس چھوٹے بچوں کو اسپتال میں داخل ہونے، موت اور ان ممکنہ طویل مدتی پیچیدگیوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جن کو ابھی تک واضح طور پر نہیں سمجھا گیا۔







No media source currently available

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت پہلے ہی ویکسین کی توسیع کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں لاکھوں خوراکیں ملک بھر کے ڈاکٹروں، اسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ کلینکس میں تقسیم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سی ڈی سی کے فیصلے کے بعد امریکہ میں تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ بچے ویکسین کی خوراکیں لینے کے اہل ہوں گے۔ البتہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

اب تک کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ سال نومبر میں ویکسی نیشن مہم کے شروع ہونے کے بعد سے پانچ سے 11 سال کی عمر کے ایک تہائی سے بھی کم بچوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

محکمہ خوراک و ادویات اور سی ڈی سی نے جن ویکسینزکے استعمال کی منظوری دی ہے ان میں دوا ساز کمپنیوں فائزر اور مو ڈرنا کی بنائی گئی ویکسین شامل ہیں۔ ان ویکسینز کے استعمال کا ایک ہی طریقہ کار ہے البتہ چھوٹے بچوں کے لیے مختلف خوراک کے سائز اور شاٹس کی تعداد میں پیش کی جا رہی ہیں۔

فائزر کی ویکسین 6 ماہ سے 4 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ہے اور اس کی خوراک بالغ افراد کی خوراک کا دسواں حصہ ہے۔







No media source currently available

اس کے استعمال می٘ں تین گولیاں درکار ہوں گی، اولین دو تین ہفتوں کے وقفے سے دی جائیں گی اور آخر والی گولی کم از کم دو ماہ کے بعد دی جائے گی۔

اس کے مقابلے میں موڈرنا کی بنائی گئی ویکسین کے دو شاٹس ہیں، ہر ایک بالغ افراد کے لیے مقرر خوراک کا ایک چوتھائی حصہ ہے۔

چھ ماہ سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کے لیے یہ خوراک تقریباً چار ہفتوں کے وقفے سے دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ ایف ڈی اے نے ایسے بچوں کے لیے جنہیں قوت مدافعت کے حوالے سے سنگین بیماری کا خطرہ ہو، دوسرے شاٹ کے کم از کم ایک ماہ بعد ایک تیسری خوراک کی بھی منظوری دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے