English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دارلحکومت میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا داخلہ بند

القمر

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 21جون سے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا جائے گا، انسپکٹر جنرل (آئی جی)پولیس اسلام آباد اکبرناصرخان نے ایس ایس پی ٹریفک کو عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے کہاہے کہ یہ مہم انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ساتھ مل کر چلائی جائے گی، کسی بھی ان فٹ گاڑی کوفٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں موٹر وہیکل ایگزامنر سے مدد حاصل کی جائے۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھاکہ پریشرہارن والی گاڑیوں کا بھی اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہوگا اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی کوئی گاڑی 21جون سے اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے