English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سبی میں کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 5 افراد جاں بحق،3 زخمی

القمر

کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کٹ منڈائی بیجی ندی میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، جس کے نتیجے یں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ گاڑی میں 10 سے زائد افراد سوار تھے اور تمام کٹ منڈائی سے سبی کی جانب آ رہے تھے، کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔

لیویز کے مطابق سیلابی ریلے میں بہنے والے افراد میں سبی خواتین اور بچے بھی شامل تھے، واقعے کے بعد اہل علاقہ کی مدد سے لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ زخمی افراد کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے