سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، میں احتجاج کی کال دوں گا اور ہم اس وقت تک احتجاج کرتے رہے ہیں گے جب تک صاف و شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملتی کیونکہ اگر انتخابات صاف و شفاف نہیں ہوئے تو ملک میں مزید انتشار پھیلے گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
عمران خان کی کال پر کراچی میں شاہراہ قائدین پر احتجاجی مظاہرہ ہوا، احتجاج کے پیش نظر شارع فیصل سے شاہراہ قائدین جانے والی سڑک پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات تھے۔
شہر قائد میں سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے دیگر ارکان نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔
سابق وزیراعظم کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ظلم و ناانصافی کے خلاف جہاد اور جہدو جہد ہماری اپنی بہتری کے لیے ہوتا ہے، جب ہم نا انصافی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو بہتری کے لیے کوشش کرتے ہیں، اس کی تین قسمیں ہیں، ہتھیاروں سے جہاد، دل میں کسی برائی کے خلاف کڑھنا اور نا انصافی کے خلاف آواز اٹھانا ہے، جمہوریت ہمیں احتجاج کا حق دیتی ہے۔
Karachi while listening to Chairman PTI @ImranKhanPTI’s address! #مہنگائی_نامنظور pic.twitter.com/xztNTZmqkk
— PTI (@PTIofficial) June 19, 2022
