English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: چاوش اولو۔ عثمانی ملاقات

القمر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے دورہ کوسووا کے دوران صدر ‘ویوسا عثمانی ‘اور وزیر اعظم’ آلبین کردی’  نے ان کے ساتھ الگ الگ ملاقات کی۔

کوسووا صدارتی دفتر کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمانی اور چاوش اولو کے درمیان اہم مذاکرات طے پائے یہ مذاکرات  ” حکومتوں کے درمیان بہترین تعلقات” کے اثبات کی حیثیت رکھتے ہیں۔

مذاکرات میں خارجہ پالیسی، دفاع، تجارت اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقے اور یورپ کی حالیہ پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں عثمانی  نے کہا ہے کہ مغربی بلقان کے یورپ ۔ اٹلانٹک اداروں کے ساتھ اتحاد نے روس کے علاقائی اثر و رسوخ  کا اور علاقے کو غیر مستحکم کرنے کے رجحان کا سدّباب کیا ہے۔

عثمانی نے،کوسووا  اور دیگر علاقے کویورپ۔اٹلانٹک اداروں  کا رکن بنائے جانے کی  ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ” میں کوسووا کی نیٹو اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی رکنیت کے ساتھ صدر رجب ایردوان کے تعاون  کو سراہتی ہوں۔ کوسووا کی یورپی کونسل کی رکنیت کے لئے بھی ہمیں ترکی سے ایسے ہی  تعاون کی ضرورت ہے”۔

کوسووا اور ترکی کے باہمی تعلقات کا اسٹریٹجک حوالے سے جائزہ لیتے ہوئے عثمانی نے کہا ہے کہ ترکی  نیٹو میں ہمارا بنیادی اتحادی ہے۔ کوسووا میں ترک کمیونٹی اور ترکی میں البانین ڈیاسپورا دونوں ملکوں کے درمیان ایک مضبوط پُل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خاص طور پر سرمایہ کاری اور کوسووا کی ترکی کے لئے برآمدات کے شعبوں میں مزید وسعت کی صلاحیت موجود ہے۔

وزیر اعظم کردی کے ساتھ ملاقات کے بعد وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” کوسووا کے وزیر اعظم کردی کے ساتھ ہم نے باہمی تعاون میں مزید اضافے کے امکانات پر غور کیا اور فیتو  دہشت گرد تنظیم کی کوسووا میں موجودگی کے، ملک کے لئے تشکیل کردہ، خطرے پر زور دیا”۔

کوسووا میں مصروفیات کے دائرہ کار میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے وزیر برائے ماحول، ایریا پلاننگ اور انفراسٹرکچر ‘لیبرون علیو ‘کے ہمراہ فلائنگ فریکیونسی میں اضافے پر مبنی سِول ایوی ایشن سمجھوتے پر بھی دستخط کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے