English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریگی 

القمر

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی اور پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔

سیریز کے لیے میچز لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کروانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ اس موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے حوالے سے پی سی بی اور انگلش بورڈ کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے اور دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، دونوں بورڈز ایک ساتھ مل کر مختلف امور پر بات چیت کریں گے جن میں دورہ کے شیڈول اور پوری سیریز میں سیکیورٹی انتظامات شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے