English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہر قائد میں بارشوں کے آغاز پر محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

القمر

کراچی: شہر قائد میں پری مون سون بارشوں کا آغاز کل سے ہوگا، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شام میں بادل کراچی میں داخل ہوں گے، جو 22 تاریخ تک جم کر برسیں گے۔ چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں اربن فلڈنگ کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے کہا کہ بارشوں سے موسم تو خوشگوار ہوگا لیکن شہر کا حشر مکمل خراب ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کے علاوہ سندھ میں بھی موسلادھار بارش ہوں گی، جس کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے