ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام میں فوجی بس پر حملہ، 15 اہلکار ہلاک، 10سے زائد زخمی 

دمشق: شام میں فوجیوں کو لے جانے والی ایک بس پر گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 15 اہلکار ہلاک اور 10سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   شام کے شہر رقہ میں ایک بس پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، حملہ اتنا اچانک تھا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ حملے میں 15 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

شام کے حقوق انسانی  ک گروپ کی  جانب سے جاری بیان میں کہا  گیا ہے کہ بس فوجیوں کو لے کر جارہی تھی۔ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اہلکار شامل ہیں ڈرائیور سمیت دو دیگر سویلین بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب شامی ادارے ’دی وار مانیٹرنگ گروپ‘ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ یہ حملہ کس نے کیا تاہم ایسے حملوں میں زیادہ تر داعش سے منسلک مقامی جنگجو ملوث ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں