ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا اور اٹلی میں ریکارڈ درجہ حرارت

کینیڈین  ریاست  مانی توبا  میں معمول کی سطح  پر بلند ہونے والے  درجہ حرارت نے 134 سالہ ریکارتوڑ ڈالا۔

کینیڈین میٹرولوجیکل سروس کے بیان کے مطابق ونی پیگ میں ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بتایا گیا  ہے کہ  سن  1888  میں اسی موسم میں  اس علاقے کا درجہ حرارت  33.3 ڈگری سیلسیس   ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کارمین شہر میں 36.9  ڈگری سینٹی گریڈ  کے درجہ حرارت نے  1911 میں 32.8 ڈگری  سینٹی گریڈ کا 111 سالہ ریکارڈ  توڑ دیا  ہے۔

اس سے قبل  کینیڈا کے سب سے بڑے میٹروپولیٹن شہر  ٹورنٹو میں    بھی   رواں  سال کے اوائل میں    ر یکارڈ  گرمی پڑی تھی اور درجہ حرارت 32٫1 سینٹی گریڈ تک  جا پہنچا  تھا  جو کہ سن 1944 کے بعد کا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔

اٹلی میں اس سال بارش کی کم شرح اور بلند درجہ حرارت کی وجہ سے خشک سالی کا  الارم  جاری کیا گیا تھا۔

اطالوی پریس کی خبروں میں، یہ بتایا گیا کہ دارالحکومت روم  کے بھی شامل ہونے صوبہ   لازیو  کی انتظامیہ نے پورے خطے میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے ، اور خشک سالی سے متاثر ہونے والے  شمال کے کچھ علاقوں کے لیے بھی   اسی طرح کے اقدامات  کرنے کی اطلاع دی ہے۔

لازیو ریجنل مینجمنٹ کے صدر نکولا زنگریٹی نے کہا کہ ان کا مقصد گھریلو استعمال سے شروع کرتے ہوئے پانی کی بچت   کے اقدامات اٹھانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں