سوشل میڈیا کی معروف ترین سروس ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ روز اتفاق رائے سے یہ سفارش کر دی کہ کمپنی کہ حصص یافتگان ایلون مسک کی خریداری کے معاہدے کو قبول کر لیں۔
دنیا کی امیر ترین شخصیت اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک سوشل میڈیا کی اس کمپنی کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے معاہدے میں ابھی بھی انہیں کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ ماہ ٹویٹر کو تقریبا 44 ارب ڈالرز کے عوض خریدنے کے معاہدے کو فی الوقت ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
ان کے بقول اب بھی کئی اہم معاملات حل طلب ہیں۔