ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک ہلال احمرکی افغانستان کے لیے امداد کا سلسلہ جاری

ترک ہلال احمر نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں کل آنے والے 5.9 شدت کے زلزلے سے متاثرہ 500 خاندانوں کے لیے اشیائے خوردونوش  روانہ  کی ہیں۔

ترک ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ادارے کے وفد میں شامل ٹیمیں علاقے میں زلزلہ زدگان کی ضروریات کے لیے متحرک ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک ہلال احمر افغانستان کے وفد کی ٹیموں نے زلزلہ زدہ علاقے میں 500 خاندانوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل پیکج  روانہ کیے ہیں  اور یہ ٹیمیں جو زلزلہ زدہ علاقے میں پہنچ کر امداد کی تقسیم کا کام شروع کریں گی ۔

بیان میں کہا گیا کہ ضروریات کا جائزہ لینے کے بعد زلزلہ متاثرین کے لیے خوراک اور غیر غذائی امدادی سامان کی ترسیل اور ہنگامی انسانی امداد کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

اس علاقے میں زلزلے سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں