ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی وزیر برائے ریلوےو ہوابازی کا اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی  خواجہ سعد رفیق نے اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے یادگار شہدا پر  پھولوں کی چادر چڑھائی اور  دعا کی۔ 

ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل عابد لطیف خان ہلال امتیاز ملٹری نے ان کا استقبال کیا اور  اے ایس ایف کے سینیئر عہدیداران سے تعارف کروایا۔

 ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے وفاقی وزیر کو اے ایس ایف کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

  وفاقی وزیر نے اے ایس ایف کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک و قوم اور محکمہ کے وسیع تر مفاد میں کام کریں ۔  آخر میں انہوں نے مہمانوں کی یادداشت کی کتاب میں اپنے تاثرات  بھی قلمبندکیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں