ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول نے دادی کے انتقال پر یادگاری تصویر شیئر کردی

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز انتقال کر جانے والی اپنی دادی سے متعلق تعزیتی پوسٹ کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھنے کی درخواست کی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی دکھ کے ساتھ اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ ہماری پیاری دادی زریں آرا زرداری زوجہ حاکم علی زرداری (مرحومہ) انتقال کر گئی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ سب سے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے پوسٹ میں تصاویر بھی شیئر کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں