English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منشیات برآمد کیس میں رانا ثناءاللہ کیخلاف فردجرم پھرمؤخر

القمر

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہوگئی۔عدالت نے مقدمے پر کارروائی بغیر پیشرفت کے ملتوی کر دی۔

لاہور میں انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس پر سماعت کی۔رانا ثنا کے وکیل نے بتایا کہ بجٹ اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے وفاقی وزیر پیش نہیں ہوسکتے، وکیل نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی جو عدالت نے منظور کر لی۔

انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے کیس پر آئندہ سماعت 23 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے