English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق، سلیمانیہ میں ایک کارخانے پر میزائل حملہ

القمر

عراقی شہر سلیمانیہ میں کورمور گیس کی تنصیب پر میزائل حملہ کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قائم توانائی کمپنی ڈانا گیس کے زیر انتظام کورمور گیس پلانٹ پر میزائل حملہ کیا گیا۔

کل اور تین روز قبل کورمور گیس کی تنصیب پر بھی میزائل حملہ کیا گیا تھا  اورحملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ان حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

شمالی عراق میں حالیہ میزائل حملے توجہ  طلب ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی فوج نے میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خطے میں "اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا”۔

بتایا گیا ہے کہ 8 جون کو اربیل میں پیرمام روڈ پر بغیر پائلٹ کے فضائی حملے میں 3 شہری زخمی ہوئے اور شہریوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

بتایا گیا ہے کہ ایک میزائل 3 روز قبل دوہوک شہر کے ضلع شیہان میں گرا تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے