English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الجزائر سے تعلقات خطے میں امن و استحکام کی علامت ہیں:ترک نائب صدر

القمر

نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سے ترک فرموں کی بیرون ملک سرمایہ کاری کا حجم 46.5ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔

 الجزائر کے شہر اوران میں ایک ترک فرم کی جانب سے قاءم کردہ فولاد کے کارخانے کا دورہ کرتےہوئے وہاں مووجد ترک ملازمین سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر نائب صدر نے کہا کہ  ترک۔الجزائر تعلقات نہ صرف ملکوں کے درمیان بلکہ خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے حوالے سے بھی کافی اہم ہیں،دنیا کے ہر گوشے میں ترک جفا کشوں کی موجودگی ہمارے لیے باعث غرور ہیں گزشتہ سال سے اب تک بیرونی ممالک میں کی گئی سرمایہ کاری کا حجم 46.5 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہےشمالی افریقی ممالک میں سرمایہ کاری کی شرح 4.1 فیصد ہے جبکہ الجزائر میں اب تک ترکی نے پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس میں اضافے کی مزید گنجائش بھی ہے۔

دریں اثنا، نائب صدر نے اوران شہر  کے اولمپک اسٹیڈیئم میں منعقدہ انیسویں بحیرہ روم کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی ۔

 اس سے قبل ایک ضیافت میں شریک فواد اوکتائے نے صدر عبدالمجید تبون  اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات کی ۔

ان مقابلوں میں  ترکی کی نمائندگی 321 کھلاڑیوں کر رہے ہیں جو کہ چوبیس مختلف شعبوں میں حصہ لیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے