English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لوہانسک اور سیورودونیسک پر ہمارا کنٹرول ہو گیا ہے:روسی امور دفاع

القمر

 روسی امور دفاع کے ترجمان ایگور کونا شینکوف نے بتایا ہےکہ یوکرین کے شہروں لوہانسک اور سیورودونیسک پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔

کوناشینکوف کے مطابق، نام نہاد عوامی جمہوریہ لوہانسک  کی قوتوں اور روسی فوجیوں کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں لوہانسک میں واقع سیورو دونیسک اور بورووسکایہ شہروں اور ورونوو اور سیروتینو کی سول آبادیاں روس کے زیر کنٹرول آ گئی ہیں۔

 روسی ترجمان نے بتایا کہ  اس طرح سے  آزوت  کارخانےکو مزاحمتی مرکز کے طو رپر استعمال کرنے کی  یوکرینی فوج کی کوششیں بھی ناکم ہو چکی ہیں اور ہماری فوج نے تمام متعلقہ علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے