ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی سونے کی تجارت پر بھی پابندی لگے گی: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ اور جی سیون کے رکن باقی چھ ممالک  روسی سونے کی درآمد پر بھی پابندی لگا دیں گے۔

بائیڈن کے مطابق، اس اقدام کے بعد یوکرین پر فوجی حملہ کرنے والا روس اقتصادی طور پر اور بھی تنہا رہ جائے گا۔

 واضح رہے کہ بائیڈن اور چھ دیگر عالمی رہنما آج سے جی سیون کی اس تین روزہ اجلاس میں حصہ لے رہے ہیں، جو جنوبی جرمنی میں ایلماؤ کے مقام پر ہو رہی ہے۔

اس سلسلے میں بائیڈن نے جرمن  چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کی جس میں  روس کے خلاف جرمنی کے کردار کو سراہا گیا ۔

اس اجلاس میں روسی یوکرینی جنگ کے ساتھ ساتھ توانائی کی فراہمی کو محفوظ بنانے اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کے بارے میں بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں