English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہسپانوی علاقے ملیلا میں 37 افریقی تارکین وطن ہلاک،حقوق انسانی کا تفتیش کا مطالبہ

القمر

ہسپانوی علاقے میلیلا میں داخلے کی کوشش میں 37 افریقی تارکین وطن کی ہلاکت کے بعد مراکش کے انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مراکش کی ایسوسی ایشن آف ہیومن رائٹس AMDH نے ملکی سرحدی محافظوں پر بلاجواز طاقت کے استعمال کا الزام لگایا ہے۔

یہ ہلاکتیں جمعے کے روز اسپین کے خود مختار شہر میلیا کو مراکش سے الگ کرنے والی سرحدی باڑ پر دو ہزار تارکین وطن کی طرف سے دھاوا بولے جانے کے بعد ہوئیں۔

مراکشی حکام کے مطابق قریب پانچ سو تارکین وطن سرحدی کنٹرول والے اس علاقے میں گھسنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ اس کارروائی کے دوران اٹھارہ تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔

برسلز میں اپنے ایک خطاب کے دوران ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اس سانحے کا ذمہ دار انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے مافیا گروپوں کو ٹھہرایا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے