English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ: برمنگھم کے مکان میں دھماکا،کئی افراد زخمی

القمر

لندن: برطانیہ کے شہر برمنگھم کے علاقے کنگ اسٹینڈنگ میں ڈلچ روڈ پر واقع مکان میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 معمولی زخمیوں کو جائے دھماکا پر ہی ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ مکان میں دھماکے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ زور دار دھماکے کے بعد مکان میں شدید آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے کافی جدوجہد کے بعد قابو پایاہے۔

برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے سے مذکورہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ قریب واقع دیگر کئی مکان بھی متاثر ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے